ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ضلع پریشد اسکولوں میں اصلاحات حکومت کی ترجیح:جاوڈیکر

ضلع پریشد اسکولوں میں اصلاحات حکومت کی ترجیح:جاوڈیکر

Sun, 10 Jul 2016 19:31:36  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 10؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ حکومت ضلع پریشد کے اسکولوں اور ررات کے اسکولوں کی حالت بہتر بنائے گی۔گزشتہ دنوں ایچ آارڈی وزیر کے طور پر چارج سنبھالنے والے جاوڈیکر نے کل شام ممبئی کے دادر میں گوپال کرشن گوکھلے اسکول کا دورہ کیا اور طلبہ سے بات چیت کی۔مرکزی وزیر نے کہاکہ ترقی کے لیے تعلیم ضروری ہے۔میں ان محروم طلبہ کے جذبہ کو تہہ دل سے سلام کرتا ہوں جو دن میں 8 سے 10 گھنٹے محنت کرنے کے بعدرات کے وقت کے اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم جامع ہونی چاہیے اور کسی کو پیچھے نہیں رہنے دینا چاہیے ۔رات کے وقت چلائے جانے والے اسکول اہم ادارے ہیں جو تعلیم کو جامع بنا رہے ہیں اور ان اسکولوں اور ضلع پریشد کے اسکولوں کی حالت بہتر بنانا حکومت کی ترجیح میں شامل ہوگا ۔جاوڈیکر نے کہاکہ آپ سے ملنے کے بعد ،آپ کے لیے کام کرنے کا میرا عزم مزید مضبوط ہو گیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی دلتوں، غریبوں اور پسماندہ طبقے کے لیے کام کرنے کی بات کہتے ہیں۔ہم رات کے وقت چلائے جانے والے اسکولوں کے مسائل کا مطالعہ کریں گے اور ان کے لیے جو بھی ممکن ہو سکے گا، کریں گے ۔


Share: